اسلام اباد ( نئی تازہ رپورٹ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے معاملہ سماعت کے لیے مقرر کر دیا، سپریم کورٹ کا 7 رکنی لارجر بینچ بدھ کو سماعت کرے گا۔
میدیا رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں7 رکنی بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ خان آفریدی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ ،جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہوں گے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بینچ معاملی کی سماعت بدھ (3 اپریل) کو دن ساڑھے 11 بجے کرے گا۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز نے 27 مارچ کو سپریم جوڈیشل کونسل کوایک خط لکھا تھا، جس میں ججز کے کام میں خفیہ ایجنسیوں کی مبینہ مداخلت اور دباؤ میں لانے کا ذکر تھا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چھ ججز کے الزامات پر مبنی خط کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے معاملہ سات رکنی لارجر بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ازخود نوٹس لینے کیلئے معاملہ تین رکنی کمیٹی کے سامنے زیر غور آیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تین رکنی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے ازخود نوٹس لینے کی منظوری دی۔