اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) محکمہ موسمیات نے ملک میں عیدالفطر2024 کا چاند منگل 9 اپریل کو نظر آنے کی پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کورات 11 بجکر 21 منٹ پر ہوگی، اس طرح 9 اپریل (29 رمضان المبارک ) کو کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے کے درمیان ہوگی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ منگل 9 اپریل کو غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہوگا، اس لیے عیدالفطر( شوال) کا چاند 9 اپریل کو نظر آنے کا امکان ہے۔
منگل 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کی صورت میں اس سال 29 روزے ہوں گے تاہم چاند نظر آنے کا یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی طرف سے کیا جائے گا۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق 9 اپریل کو ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں مطلع صاف رہے گا، تاہم شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔