چارسدہ (نئی تازہ مانیٹرنگ)عمرزئی میں پاس ہونے کی خوشی میں 9 سالہ بچے کی فائرنگ سے اس کی والدہ جاں بحق ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق عمرزئی کے علاقہ میں امتحان میں پاس ہونےکی خوشی میں 9 سالہ بچے نے ہوائی فائرنگ کردی، گولی لگنے سے بچے کی والدہ جاں بحق ہو گئیں، پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں قتل خطا کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس کے مطابق ابھی تک بچے کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔
بچے کے والد نے پولیس کو بتایا کہ امتحان میں پاس ہونے کے بعد سکول سے گھر آکران کے بیٹے نے پستول سے ہوائی فائرنگ کی، اس دوران گولی اس کی والدہ کو جا لگی جس سے ان کی موت واقع ہو گئی۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے ایف آئی آر میں قتل خطا کی دفعہ لگائی گئی ہے۔