کراچی( نئی تازہ رپورٹ) سندھ حکومت نے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بانی مرحوم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر 4 اپریل 2024 کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جمعرات 4 اپریل 2024 کو سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 45 ویں یوم شہادت کی مناسبت سے صوبہ بھر میں عام تعطیل ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ سندھ میں سوائے ضروری خدمات سے وابستہ افراد کے تمام سرکاری دفاتر، خود مختار اور نیم خودمختار ادارے، کارپوریشنز، اور صوبائی حکومت کے انتظامی کنٹرول میں مقامی کونسلز 4 اپریل 2024 کو بند رہیں گی ۔
علاوہ ازیں سندھ کی صوبائی حکومت نے پیر یکم اپریل 2024 کو مسیحی برادری کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
یہ چھٹی مسیحی برادری کے لیے اتوار کو منائے جانے والےایسٹرکے بعد کے دن ہو گی۔ یکم اپریل کی تعطیل کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔
اس تعطیل کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی دفاتر، خود مختار اداروں، نیم خودمختار اداروں اور حکومت سندھ کے انتظامی دائرہ اختیار میں کارپوریشنز پر ہو گا۔