اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر کو تبدیل کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر کی جگہ سید علی ناصر رضوی کو تعینات کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر اکبر ناصر مئی 2022 سے آئی جی اسلام آباد تعینات تھے۔ آئی جی کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
آئی جی اسلام آباد ڈاکٹراکبر ناصر خان کی تبدیلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، اکبر ناصر خان کواسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے سرکاری رہائش گاہ بھی خالی کر دی ہے۔
نئے تعینات ہونے والے آئی جی اسلام اباد علی ناصر رضوی اس سے قبل ڈی آئی جی آپریشنزلاہور سمیت اہم عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔