اسلام اباد (نئی تازہ رپورٹ) نادرا نے ارجنٹ شناختی کارڈ ڈلیوری کی مدت 23دن سے کم کرکے 15 دن کردی۔
ترجمان نادرا کے مطابق ارجنٹ ارجنٹ درخواست پرشناختی کارڈ ڈلیوری کی مدت میں بغیرکسی اضافی فیس کے 8 دن کی کمی کر دی گئی ہے اب ارجنٹ فیس جمع کرانے والے تمام شہریوں کو شناختی کارڈ کی ڈلیوری 23دن کی بجائے صرف 15 دن میں ہو گی۔
ترجمان کے مطابق جلدی شناختی کارڈ حاصل کرنے لیے شہری اب ارجنٹ درخواست جمع کرائیں اورصرف 15 دن میں شناختی کارڈ بنوائیں۔ جبکہ مزیدمعلومات کیلئے نادرا کی ہیلپ لائن سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق شہری نادرا سے کوئی بھی شناختی دستاویزات بنوانے کیلئے پہلے ضروری معلومات حاصل کریں، پھر نادرا مراکز تشریف لائیں۔
ترجمان نادرا کے مطابق شہریوں کی بھرپور سہولت یقینی بنانے کے لئے Pak ID موبائل ایپ بھی موجود ہے۔