اسلام آباد( نئی تازہ رپورٹ) جے یو آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے طلحہ محمود کو سینیٹ کا ٹکٹ مل گیا۔
پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور کی زیر صدارت سینیٹ انتخابات سے متعلق اہم اجلاس ہوا ، اجلاس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے خیبر پختونخوا کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی کے ارکان شریک ہوئے۔
سید خورشید احمد شاہ، محمد علی باچا، شازی خان اور فیصل کریم کنڈی اجلاس میں موجود تھے۔
پارٹی قیادت کی ہدایت پر فدا محمد خان اور قیضار خان میانخیل سینیٹ کے انتخابات سے دستبردار ہوگئے۔
فدا محمد خان جنرل نشست اور قیضار خان میاں خیل ٹیکنوکریٹ کی نشست پر امیدوار تھے۔ پارٹی نے فیصلہ کیا کہ طلحہ محمود سینیٹ کے لیے جنرل نشست پر جبکہ روبینہ خالد خواتین نشست پر امیدوار ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: موسم گرما 2024 سے قبل پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی
یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر اور سابق سینیٹر طلحہ محمود نے ایک روز قبل پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیآ تھا ، وہ اس سے قبل 3 مرتبہ جمعیت علمائے اسلام کی طرف سے سینیٹر منتخب ہو چکے ہیں ۔8 فروری 2024 کے انتخابات میں انہوں نے جے یو آئی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 1 چترال سےالیکشن لڑا تاہم وہ کامیاب نہ ہو سکے، مارچ کے مہینے میں وہ اپنی 6 سالہ مدت مکمل کرکے ریٹائر ہوئے تھے۔