ملک میں یکم اپریل 2024 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لیٹر سے زائد اضافے کا امکان ہے۔
مختلف میڈیا رپوٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یکم اپریل سے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے، اس طرح پیٹرول کی نئی قیمت 279 روپے 75 پیسے سے بڑھ کر 289 روپے 25 پیسے ہونے کا امکان ہے ، ڈیزل کی قیمت میں بھی معمولی اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے ہے کہ قیمتوں میں ممکنہ اضافہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی اس سفارش کی بنیاد پر ہو سکتا ہے جس میں سٹینڈ بائی پیکج آخری قسط کے اجراء کے لیے پیٹرول پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس دوبارہ نافذ کرنے کا کہا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسٹیٹ بینک عید 2024 پر بھی نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کرے گا
ذرائع کے مطابق حکومت پیٹرولیم لیوی کو بھی 60 روپے فی لیٹر سے بڑھا کرمرحلہ وار 100 روپے تک لے جانے کا ارادہ رکھتی ہے۔