لاہور ( نئی تازہ رپورٹ ) لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2024 کا آغاز 19 اپریل سے ہو گا۔
بورڈ ذرائع کے مطابق ایف اے ایف ایس سی سمیت انٹرمیڈیٹ سطح کے سالانہ امتحان برائے سال 2024 آئندہ ماہ شروع ہوں گے۔
معلوم ہوا ہے کہ 12 ویں جماعت ( ایچ ایس ایس سی پارٹ 1) کےامتحانات 19 اپریل سے شروع ہوں گے اور 6 مئی تک جاری رہیں گے۔ جبکہ گیارہویں جماعت ( ایچ ایس ایس سی پارٹ 2 ) کے امتحانات 7 مئی سے شروع ہوں گے اور 22 مئی کو ختم ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق امیدواروں کو رول نمبر سلپس یکم اپریل 2024 کے بعد جاری کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ پنجاب میں بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ( BISE) کے تحت تحت 9 ویں جماعت میٹرک ( پارٹ 1 ) کے سالانہ امتحان منگل 19 مارچ 2024 سے شروع ہوئے ہیں ۔ جبکہ 10 ویں جماعت میڑک ( پارٹ 2 ) کے سالانہ امتحان کا آغازجمعہ یکم مارچ 2024 کو ہوا تھا۔