کوئٹہ ( نئی تازہ رپورٹ) بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلے کی کان میں پھنس جانے والے 8 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران 8 کان کنوں کو زندہ نکا ل لیا گیا ہے جبکہ 8 کان کنوں کی لاشیں ملی ہیں، پھنسے ہوئے دیگر کان کنوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔
ہرنائی میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا تھا اور10 کان کن پھنس گئے تھے، ان کی مدد کے لیے جانے والے 8 مزید کان کن بھی کان کے اندر پھنس گئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق کان کن ایک ہزار فٹ کی گہرائی میں پھنسے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے ،ریسکیو آپریشن میں 2 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ریسکیو آپریشن میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے اور واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔