پشاور(نئی تازہ رپورٹ) خیبر پختونخوا میں ماہ رمضان المبارک 2024 کے دوران پرائمری, مڈل اور ہائی سکولوں کی نئی ٹائمنگ جاری کر دی گئی۔
پاکستان میں رمضان المبارک 2024ء کا آغاز 12 مارچ سے متوقع ہے، وفاقی اور صوبائی سطح پراس مہینے کے لیے تمام سکولوں کی نئی ٹائمنگ جاری کر دی گئی ہے۔
صوبہ خیبر پختونخوا میں رمضان المبارک کے دوران سکولوں کے نئے اواقت مقرر کیے گئے ہیں، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمینٹری سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا کی طرف سے پرائمری،مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کے رمضان 2024 کے دوران ٹائمنگ سے متعلق جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات یہ ہیں۔
پرائمری سکول صبح 7:30 بجے سے دن 11:10 بجے تک ( جمعہ کو 7:30 بجے سے 10:05 بجے تک)
مڈل، ہائی اور ہائیرسیکنڈری سکول صبح 7:30 بجے سے دوپہر 12:15 بجے تک( جمعہ کوصبح 7:30 بجے سے 10:25 بجے تک)
نوٹیفکیشن میں تمام پیریڈزکا ٹائم ٹیبل بھی جاری کیا گیا ہے،ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمینٹری سیکنڈری ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ جمعہ کوبریک نہیں ہو گی، پرائمری سکول 10:05 بجے بند ہوں گے جبکہ مڈل،ہائی اورہائیر سیکنڈری سکولوں میں 10:25 پر چھٹی ہوگی۔