اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم رمضان المبارک کو بینکوں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) کے مطابق یکم رمضان المبارک 1445 ہجری کو تمام بینک لین دین کے لیے بند رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق یکم رمضان المبارک کو زکوٰۃکی کٹوتی کے سلسلہ میں بینک تعطیل ہوگی، اس روز تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکرو فنانس بینک عوام سے لین دین نہیں کریں گے۔
اسٹیٹ بینک کےنوتیفکیشن کے مطابق بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں،مائیکرو فنانس بینکوں کا عملہ معمول کے مطابق کام کے لیے دفتر میں حاضر ہوگا،اور بینک ملازمین کے لیے چھٹی نہیں ہو گی۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تحت کام کرنے والے تمام بینک ہر سال یکم رمضان کو صارفین کے اکائونٹس سے زکوٰۃکی کٹوتی کرتے ہیں۔