کراچی ( نئی تازہ رپورٹ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 2024 کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا۔
ایس بی پی کے ہجری سال 1445-46 کے لیے مقرر کردہ نصاب کے مطابق ایسے بینک صارفین کے اکائونٹس سے زکوٰۃ کٹوتی کی جائے گی جن کے اکاؤنٹس اور ڈپازٹس میں یکم رمضان کو کم از کم ایک لاکھ 35 ہزار 179 روپے موجود ہوں گے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق زکوٰۃ کٹوتی یکم رمضان کو ہوگی اور ایک لاکھ 35 ہزار 179 روپے سے کم رقم موجود ہونے پر کٹوتی نہیں ہو گی۔اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو 2.5 فی صد زکوٰۃ کٹوتی کے لیے ہدایات جاری کردیں ۔
واضح رہے کہ اس کٹوتی کا اطلاق نفع نقصان کی شراکت پرکھولے گئے سیونگ اکاؤنٹس اور ڈپازٹس پر ہوگا، جبکہ کرنٹ اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کی رقم منہا نہیں کی جائے گی ۔