اسلام آباد (نئی تازہ رپورٹ ) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا رمضان ریلیف پیکیج 2024 ملک بھر میں شروع ہو گیا ہے، جس کے تحت بعض اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی جا رہی ہے۔
حکومت نے رمضان ریلیف پیکیج 2024 کا آغاز رمضان المبارک کے آغاز سے ایک ہفتہ قبل کر دیا ہے۔ جس کے تحت یوٹیلٹی سٹورز پر ضروری اشیا پر رعایت دی جا رہی ہے۔
رمضان 2024 ریلیف پیکیج کے تحت قیمتوں کی مکمل فہرست یہ ہے
آٹا 10 کلوگرام کا تھیلہ 648 روپے،چینی فی کلوگرام 109 روپے،گھی فی کلوگرام 365 روپے،پکانے کا تیل ( کوکنگ آئل) 25 روپے فی کلوگرام رعایت،چنا دال 25 روپے فی کلوگرام رعایت،مونگ دال 25 روپے فی کلوگرام رعایت،ماش کی دال 25 روپے فی کلوگرام رعایت،مسور کی دال 25 روپے فی کلوگرام رعایت،
سفید چنے 25 روپے فی کلوگرام رعایت،کھجور 50 روپے فی کلوگرام رعایت،باسمتی چاول 25 روپے فی کلوگرام رعایت،سیلہ چاول 365 روپے فی کلوگرام،ٹوٹا چاول 25 روپے فی کلوگرام رعایت،روح افزا/شربت 15 روپے فی بوتل رعایت،چائے 100 روپے فی کلوگرام رعایت،پیک شدہ دودھ 30 روپے فی کلوگرام رعایت،
اوربیسن 50 روپے فی کلوگرام رعایت۔
سرکاری ذرائع کے مطابق مہنگائی سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے وفاقی حکومت نے مالی سال 2023-24 کے بجٹ میں ضروری اشیاء پر سبسڈی دینے کے لیے 35 ارب روپے مختص کیے ہیں، جس کے تحت وزیر اعظم ریلیف پیکیج پر عمل درآمد جاری ہے۔