اسلام آباد( نئی تازہ رپورٹ) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک پارٹ 1، پارٹ 2 اور میٹرک ٹیک کے سالانہ امتحانات 2024 کے طلبا کے لیے رول نمبر سلپس حاصل کرنے کا طریقہ بتا دیا ہے۔
وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے طلبا کے لیے ویب سائٹ کا لنک جاری کر دیا ہے، جہاں سے 9 ویں، 10 ویں جماعت کے اس سال امتحان دینے والے طلبا اپنی رول نمبر سلپ ڈائونلوڈ کر سکتے ہیں، طلبا کو اپنا اور والد کا نام درج کرنا ہوگا جس
کے بعد ان کی امتحانی رول نمبر سلپ ظاہر ہو جائے گی۔
اس کے علاوہ میٹرک ٹیک 2024 پارٹ 1 اور پارٹ 2 کے طلبا بھی اپنی رول نمبر سلپ اپنا اور والد کا نام درج کر کے حاصل کر سکتے ہیں۔
فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ( FBISE) کے تحت میٹرک پارٹ ون، پارٹ 2 اور میٹرک ٹیک 2024 کا سالانہ امتحان دینے والے طلبا یہاں سے اپنی رول نمبر سلپ حاصل کرسکتے ہیں۔
ریگولر طلبا کو اپنے تعلیمی ادارے کے ذریعے رولنمبر سلپ فراہم کی جائے گی۔