اسلام آباد( نئی تازہ رپورٹ) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے پی ایم ہاؤس خالی کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا اوروہ منسٹر انکلیو منتقل ہوگئے۔
کل اتوار کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نئے وزیراعظم کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا ، جس کے بعد نئے منتخب ہونے والے وزیراعظم، پی ایم ہاؤس منتقل ہوجائیں گے۔ اس سے پہلے نگران وزیر اعظم نے پی ایم ہاؤس خالی کردیا ہے، معلوم ہوا ہے کہ انہیں منسٹر انکلیو میں بنگلہ الاٹ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے اگست 2023 میں پاکستان کے آٹھویں نگران وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھایا تھا۔
انوار الحق کاکڑ کا تعلق پشتونوں کے معروف کاکڑ قبیلے سے ہے اور وہ 52 سال کی عمر میںاب تک کے کم عمر ترین نگران وزیراعظم ہیں۔
نگران وزیراعظم انوارالحق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔انوارالحق کاکڑ 2018 میں بلوچستان عوامی پارٹی سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔
وہ بلوچستان سے دوسرے نگران وزیراعظم ہیں۔ ان سے قبل2013 میں بلوچستان ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس میر ہزار خان کھوسو نگران وزیراعظم رہے ہیں۔