اسلام اباد ( نئی تازہ رپورٹ) ایاز صادق قومی اسمبلی کے نئے سپیکرمنتخب ہو گئے۔
ایاز صادق کومسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کی حمایت تھی ایاز صادق نے ایوان میں 199 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔
ان کے مد مقابل عامر ڈوگر کو 91 ووٹ ملے ، وہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار تھے۔ ایک ووٹ مسترد کر دیا گیا۔
سبکدوش ہونے والے سپیکر راجہ پرویز اشرف نے نتیجے کا اعلان کیا۔
بعد ازاں انہوں نے نو منتخب سپیکر سے حلف لیا، ایاز صادق تیسری بار قومی اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوئے ہیں۔