کراچی ( نئی تازہ رپورٹ) سندھ بھر میں پانچویں جماعت کے طلبا کے لیے سالانہ امتحانات 2024 کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔
چوتھی اور پانچویں جماعت کے سالانہ امتحانات رمضان کے بعد منعقد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
ڈائریکٹر پرائمری تعلیم کراچی ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں چوتھی اور پانچویں جماعت کے سالانہ امتحانات رمضان کے بعد 18 اپریل سے شروع ہوں گے۔
اس طرح شیڈول کے مطابق چوتھی پانچویں کے طلبا عید گزار کر امتحانات میں شریک ہوں گے۔
دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ نے نیا تعلیمی سال 25 -2024 یکم اپریل کے بجائے یکم اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن سندھ نے اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے بعد نوٹی فکیشن جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک اور ایف اے کے امتحانات انگلش میں لینے کا فیصلہ
واضح رہے کہ صوبہ سندھ میں درسی کتب کی چھپائی کا عمل ابھی تک شروع نہیں ہو سکا ہے، جس کے باعث صوبے میں نیا تعلیمی سال اپریل میں شروع نہیں ہو سکے گا۔
پنجاب میں نیا تعلیمی سیشن یکم اپریل سے شروع ہوگا۔ پنجاب بھرمیں بورڈز کے میٹرک پارٹ ٹو کے امتحان یکم مارچ سے جبکہ میٹرک پارٹ ون کے امتحان 19 مارچ سے شروع ہوں گے۔