اسلام آباد (نئی تازہ رپورٹ) حکومت نے رمضان سے قبل بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے5 پیسے اضافہ کر دیا ،صارفین پر 66 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔
نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے قیمتیں بڑھانے کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا، قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافے سے بجلی کے صارفین پر 66 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں کے اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہو گا، تاہم لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پراس اضافے کا اطلاق نہیں ہو گا، موجودہ اضافے کا اطلاق ایک ماہ کیلئے ہوگا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوری میں سب سے مہنگی بجلی ڈیزل سے 45 روپے 60 پیسے فی یونٹ جبکہ فرنس آئل سے 35 روپے 43 پیسے فی یونٹ پیدا کی گئی ۔
بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ جنوری 2024 کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔