کراچی ( نئی تازہ رپورٹ) پیپلز پارٹی کے سید مراد علی شاہ تیسری بار صوبہ سندھ کے وزیر اعلیٰ منتخب ہو گئے۔
انہیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔مراد علی شاہ کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے، وہ اس سے پہلے مسلسل دو بار سندھ کے وزیر اعلیٰ کے رہ چکے ہیں۔
اس سے پہلے وہ سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے دور میں صوبائی وزیر خزانہ کے طور پرکام کر چکے ہیں۔
سید مراد علی شاہ کا سندھ کے ایک سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔
سید مراد علی شاہ ضلع جامشورہ کے قصبہ سیہون سے تعلق رکھتے ہیں۔ مراد علی شاہ سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید عبداللہ شاہ کے بیٹے ہیں۔ انہوں نے این ای ڈی یونیورسٹی سے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔ بعد ازاں وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے سکالر شپ پر امریکہ گئے جہاں سے انہوں نے دو مختلف شعبوں میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔
مراد علی شاہ نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 2002 میں کیا۔ سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے دور میں پہلے انہیں آبپاشی کا وزیر بعد ازاں وزیر خزانہ بنایا گیا۔
اسپیکر اویس قادر شاہ نے وزات اعلیٰ کے الیکشن کے نتیجے کا اعلان کیا، جس کے مطابق سید مراد علی شاہ سندھ اسمبلی مین قائد ایوان منتخب ہو گئے۔