لاہور( نئی تازہ رپورٹ) پنجاب اسمبلی کے نئے منتخب ارکان نے پہلے اجلاس میں حلف اٹھا لیا ، اسپیکر سبطین خان نے اجلاس میں شریک تمام نو منتخب ارکان سے حلف لے لیا۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس صبح 10 بجے طلب کیا گیا تھا تاہم اجلاس 2 گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔اور پھر نماز جمعہ کا وقفہ کر دیا گیا
اجلاس میں حلف سے قبل مسلم لیگ (ن) اور سنی اتحاد کونسل کے اکان میں تلخ کلامی ہوئی، سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے (ن) لیگ کے خلاف نعرے بازی کی جس پر مسلم لیگ ن کے ارکان نے بھی ان کے نعروں کا جواب دیا ۔اسپیکر نے ارکان کو خاموش رہنے کی ہدایت کی۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اکثر آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوچکے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کی نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھی حلف اٹھا لیا، مریم نوازکی اسمبلی آمد پر ارکان نے شیر شیر کے نعرے لگائے جب کہ لیگی ارکان نےنواز شریف کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔