اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) سپریم کورٹ نے 2024 کے عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج کرتے ہوئے درخواست گزار کو پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا
سماعت چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل تین رکنی پینل نے کی۔
شہری ریٹائرڈ بریگیڈیئرعلی خان نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات اور دوبارہ الیکشن کرانے کی استدعا کی تھی۔
19 فروری کو سپریم کورٹ نے وزارت دفاع کے ذریعے شہری علی خان کو نوٹس جاری کیا تھا تاہم درخواست گزار سابق بریگیڈیئر علی خان پیش نہ ہوئے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس علی خان کے گھر گئی اور وزارت دفاع کے ذریعے نوٹس بھجوایا۔ علی خان گھر پر نہیں تھے۔ گیٹ پر نوٹس چسپاں کر دیا گیاتھا۔
چیف جسٹس نے اسفسار کیا کہ علی خان کون ہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی طرف سے بتایا گیا کہ یہ ایک سابق بریگیڈیئر ہیں اور ان کا 2012 میں کورٹ مارشل ہوا تھا۔
اس دوران پی ٹی آئی کے رہنما شوکت بسرا نے روسٹرم پر آکر بات کرنے کی کوشش کی تاہم عدالت نے شوکت بسرا کو اجازت نہیں دی۔
چیف جسٹس نےکہا کہ آپ بیٹھ جائیں،ہمیں وکیلوں کو سننے دیں، شوکت بسرا نےکہا کہ میں بھی ہائیکورٹ کا وکیل ہوں، جس پرچیف جسٹس نے کہاکہ مبارک ہو آپ ہائیکورٹ کے وکیل ہیں، تشریف رکھیں ۔ تاہم شوکت بسرا نے اس کے باوجود بات کی کوشش کی تو چیف جسٹس نے کہا کہ اگر آپ نہیں بیٹھے توآپ کا لائسنس کینسل اور توہین عدالت کا نوٹس جاری کر سکتے ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ سپریم کورٹ کو درخواست گزار کا ای میل موصول ہوا ہے، درخواست گزار نے ای میل میں لکھا ہے کہ بیرون ملک ہونے کے وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتا، درخواست گزار نے ای میل میں درخواست واپس لینے کی استدعا کی ہے، علی خان نے لکھا ہے کہ ای میل میں بورڈنگ پاس،ٹکٹ اور بحرین جانے کی تمام سفری دستاویزات ہیں، دستاویزات کے مطابق درخواست گزار دوحہ سے کنکٹنگ فلائیٹ لیکر بحرین گیا۔
یہ بھی پڑھیں : شہبازشریف وزیراعظم ،آصف زرداری صدر، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں معاہدہ ہو گیا
چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ کو مدعی کی ای میل موصول ہوئی ہے، جس میں مدعی نے لکھا کہ وہ بیرون ملک قیام کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکا، ای میل میں مدعی نے اپنی درخواست واپس لینے کی استدعا کی۔ علی خان نے ای میل میں لکھا کہ خط کے ساتھ بحرین کے سفر کے لیے بورڈنگ پاس، ٹکٹ اور سفری دستاویزات منسلک ہیں۔ دستاویزات کے مطابق درخواست گزار نے دوحہ سے بحرین کے لیے کنیکٹنگ فلائٹ لی۔
یہ بھی پڑھیں : ملتان بورڈ نے 9 ویں ، 10 ویں کے سالانہ امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نےکہا کہ عجیب شخص ہے ون وے تکٹ لے کر گیا ہے حالانکہ سستا ہونے وجہ سے لوگ ریٹرن ٹکٹ لیتے ہیں،عدالت کا مذاق بنایا جا رہا ہے، ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک پبلسٹی اسٹنٹ ہے۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے 8 فروری کے انتخابات منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کردی جبکہ پیش نہ ہونے پر درخواست گزار پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔