راولپنڈی ( نئی تازہ رپورٹ) راولپنڈی بورڈ اف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے میٹرک امتحانات 2024 کے طلبا کے لیے رول نمبر سلپس حاصل کرنے کا طریقہ سامنے آگیا ہے۔
راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے ریگولر اور پرائیویٹ طلبا کے لیے ویب سائٹ کا لنک جاری کر دیا ہے، جس کے ذریعے وہ اپنی رول نمبر سلپ ڈائونلوڈ کر سکتے ہیں، ریگولر طلبا رول نمبر سلپس اپنے متعلقہ سکول کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں۔
راولپنڈی بورڈ نے میٹرک کے طلبا کے لیے ویب سائٹ کا یہ لنک جاری کیا ہے، پرائیویٹ طلبا رول نمبر سلپ حاصل کرنے کے لیے ب فارم نمبر،آن لائن داخلہ فارم نمبریا رول نمبر درج کر کے اپنی رول نمبر سلپ حاصل کرسکتے ہیں۔
طلبا یہاں لنک پر کلک کر کے اپنی رول نمبر سلپ حاصل کریں
یاد رہے کہ راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ( BISE) نے میٹرک ( 9 ویں ، 10 ویں) کے سالانہ امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ پہلے ہی جاری کردی ہے۔
ڈیٹ شیٹ کے مطابق تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے تحت 9 ویں جماعت میٹرک ( پارٹ 1 ) کے سالانہ امتحان منگل 19 مارچ 2024 سے شروع ہوں گے، جبکہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق راولپنڈی بورڈ کے 10 ویں جماعت میڑک ( پارٹ 2 ) کے سالانہ امتحان جمعہ یکم مارچ 2024 سے شروع ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : ملتان بورڈ، میٹرک امتحانات 2024 کے طلبا کے لیے رول نمبر سلپس جاری