لاہور ( نئی تازہ رپورٹ) بورڈ اف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے میٹرک ( 9 ویں، 10 ویں) کے امتحانات 2024 کے طلبا کے لیے رول نمبر سلپس ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دی ہیں۔
لاہوربورڈ حکام کے مطابق میٹرک کے پرائیویٹ اور ریگولر سٹوڈنٹس کے لیے ویب سائٹ کے الگ الگ لنک جاری کر
دیے گئے ہیں، ریگولرطلبا اپنے تعلیمی ادارے کے ذریعے رول نمبر سلپ حاصل کر سکتے ہیں، ریگولر طلبا کی رول نمبر سلپس اس لنک پر موجود ہیں۔
لاہورتعلیمی بورڈ نے میٹرک کے پرائیویٹ طلبا کے لیے ویب سائٹ کا الگ لنگ جاری کیا ہے، پرایئویٹ طلبا کو رول
پنجاب میں رمضان 2024 کے دوران سکولوں کی نئی ٹائمنگ کیا ہو گی
نمبر سلپ حاصل کرنے کے لیے متعدد آپشن دیئے گئے ہیں اور وہ ایک سے زائد طریقوں سے اپنی رول نمبر سلپ حاصل کرسکتے ہیں۔
پرائیویٹ طلبا اس لنک پر جا کر اپنا اور اپنے والد کا نام درج کرکے رول نمبر سلپ حاصل کر سکتے ہیں .
یہ بھی پڑھیں: فیڈرل بورڈ نے میٹرک امتحانات ( 9 ویں، 10 ویں) 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی
اس کے علاوہ لاہور بورڈ کے پرائیویٹ طلبا اپنا فارم نمبر یا ریفرنس نمبر درج کرکے بھی سلپ حاصل کر سکتے ہیں، اسی لنک کے ذریعے وہ موجودہ یاگذشتہ امتحان کا رول نمبر درج کر کے بھی اپنی سلپ حاصل کر سکتے ہیں۔