فیصل آباد ( نئی تازہ رپورٹ) فیصل آباد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ( BISE) نے میٹرک ( 9 ویں ، 10 ویں) کے سالانہ امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے۔
شیڈول کے مطابق تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام 9 ویں جماعت میڑک ( پارٹ 1 ) کے سالانہ امتحان منگل 19 مارچ 2024 سے شروع ہوں گے، فیصل آباد بورڈ کی ڈیٹ شیٹ کے مطابق منگل 19 مارچ کومارننگ شفٹ میں نہم جما عت کا اکنامکس( معاشیات) کا
پیپرہوگا۔
فیصل آباد بورڈ کے پیپرز کی مارننگ شفٹ کا آغاز صبح 8:30 بجے ہو گا ۔ پہلے روز ایوننگ شفٹ میں تاریخ پاکستان اور جغرافیہ کے پیپر ہوں گے، ایوننگ شفٹ کے پیپرزکا آغاز دن 1:30 بجے ہوگا ، تاہم جمعہ کوایوننگ شفٹ کے ہونے والے پیپرزدن ڈیڑھ بجے کی جگہ 2:30 بجے شروع ہوں گے۔
فیصل آباد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی میٹرک امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ کے مطابق 10 ویں جماعت میڑک ( پارٹ 2 ) کے سالانہ امتحان جمعہ یکم مارچ 2024 سے شروع ہوں گے۔
فیصل آباد بورڈ کی ڈیٹ شیٹ کے مطابق جمعہ یکم مارچ 2024 کوصبح کی شفٹ میں دہم جما عت کا سوکس کا پیپر ہو گا۔ جبکہ ایوننگ شفٹ میں پہلے روز 10 ویں جماعت کے تاریخ پاکستان اور جغرافیہ کے پیپر ہوں گے۔
فیڈرل بورڈ نے میٹرک امتحانات ( 9 ویں، 10 ویں) 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی
فیصل آباد بورڈ کے تحت میٹرک کے پریکٹیکل( عملی امتحانات) کا آغازمنگل 16 اپریل 2024 سے ہو گا۔
سرگودھا بورڈ، میٹرک سالانہ امتحانات 2024 ( 9 ویں ، 10 ویں) کی ڈیٹ شیٹ جاری