سرگودھا ( نئی تازہ رپورٹ) سرگودھا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ( BISE) نے میٹرک سالانہ امتحانات 2024 ( 9 ویں ، 10 ویں) کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے۔
سرگودھا تعلیمی بورڈ کے مطابق 9 ویں جماعت میڑک ( پارٹ 1 ) کے سالانہ امتحان منگل 19 مارچ 2024 سے شروع ہوں گے، سرگودھا بورڈ کی جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق 19 مارچ کوصبح کی شفٹ میں نہم جما عت کے اکنامکس(
معاشیات)، فش فارمنگ ، جیالوجی اورمینیجمنٹ فار بیٹر ہوم کے پیپر ہوں گے۔
سرگودھا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت پیپرز کی مارننگ شفٹ کا آغاز صبح ساڑھے 8 بجے ہو گا ۔ پہلے روز ایوننگ شفٹ میں تاریخ پاکستان، اسلامی تاریخ، پولٹری فارمنگ اور چائلڈ دویلپمنٹ انڈ فیملی لونگ کے پیپر ہوں گے، ایوننگ شفٹ کے پیپرز دن 1:30 بجے شروع ہوں گے جبکہ جمعہ کوایوننگ شفٹ کے پیپرز کا آغازدن 2:30 بجے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : ملتان بورڈ نے 9 ویں ، 10 ویں کے سالانہ امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی
سرگودھا بورڈ کی جاری کردہ میٹرک امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ کے مطابق 10 ویں جماعت میڑک ( پارٹ 2 ) کے سالانہ امتحانات کا آغاز جمعہ یکم مارچ 2024 سے ہو گا۔
سرگودھا بورڈ کی ڈیٹ شیٹ کے مطابق یکم مارچ 2024 کوصبح کی شفٹ میں دہم جما عت کے سوکس، انوائرمینٹل سٹڈیز( ماحولیات) الفقہ درس نظامی ، اور فش فارمنگ کے پیپر ہوں گے۔ 10 ویں جماعت کے ایوننگ شفٹ میں پہلے روز1 مارچ کو تاریخ پاکستان، سائیکالوجی انڈ ہائیجین اور ڈریس میکنگ اینڈ فیشن ڈیزائننگ کے پیپر ہوں گے۔
فیڈرل بورڈ نے میٹرک امتحانات ( 9 ویں، 10 ویں) 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی
بورڈ حکام کے مطابق تمام امیدواروں کے امتحانی مراکز ( سینٹر) ان کی رول نمبر سلپ پر درج ہوں گے اور وہ درج کیے گئے سینٹر پر ہی امتحان دے سکیں گے۔