لاہور ( نئی تازہ رپورٹ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) لاہور نے 9 ویں اور 10 ویں جماعت (سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ پارٹ 1، پارٹ 2) کے امتحان 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے۔
19 مارچ 2024 سے پارٹ 1 کا امتحان صبح کی شفٹ سے شروع ہوگا۔ اس کے بعد پہلے دن ہی شام کی شفٹ میں بھی پیپرز کا انعقاد کیا جائے گا۔
بورڈ نے میٹرک کے امتحانات کے موقع پر طلباء کویاد دہانی کرائی ہے کہ امتحان میں شرکت کے لیے اپنی رول نمبر سلپس ساتھ لائیں، بورڈ نے واضح کیا ہے کہ امتحان کے دوران موبائل فون لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : سنی اتحاد کونسل کا ماضی ، حال اور تحریک انصاف سے قربت کی کہانی
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) لاہورکی طرف سے 10 ویں جماعت (سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ پارٹ 2) کے امتحان 2024 کی ڈیٹ شیٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔
مکمل ڈیٹ شیٹ جماعت نہم، دہم 2024
صبح کی شفٹ کے پیپرز صبح 8:30 بجے شروع ہوکر 11:00 بجے ختم ہوں گے۔ طلباء کوہدایت کی گئی ہے کہ اپنے امتحانی مراکز پرپیپر شروع ہونے کے وقت سے پہلے پہنچ جائٰیں۔
پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک اور ایف اے کے امتحانات انگلش میں لینے کا فیصلہ
شام کی شفٹ کے پیپرز دوپہر 1:30 بجے شروع اور 4:00 بجے ختم ہوں گے۔
واٹس ایپ نےصارفین کے لیے عمر کی حد تبدیل دی
بورڈ حکام نے متنبہ کیا ہے کہ کسی بھی وجہ سے امتحانی مرکز چھوڑنے والے امیدواروں کوپیپر کے دوران دوبارہ امتحانی مرکز میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں ؛ فیڈرل بورڈ نے میٹرک امتحانات ( 9 ویں، 10 ویں) 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی