الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری کو ہونے والے پنجاب اسمبلی کے انتخابات مکمل نتائج کا اعلان کر دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونیوالے تنائج کے مطابق پنجاب اسمبلی کی 297 میں سے 296 نشستوں پر انتخابات ہوئے، نتائج کے مطابق 138 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، آزاد امیدواروں میں زیادہ تر پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اورکچھ دیگرامیدوار شامل ہیں۔
چند امیدواروں کو حلقے کی صورتحال کی وجہ سے سیاسی جماعتوں نے تکٹ جاری نہیں کیے تھے جبکہ بعض امیدواروں نے خود کسی سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر نہ لڑنے کا فیصلہ کیا تھا ۔
ای سی پی کی جاری کردہ نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن نے 137 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے 10 ارکان اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے 8 ارکان صوبائی اسمبلی کی نشست جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
ایک نشست پر پاکستان مسلم لیگ ضیا الحق اور ایک نشست پرتحریک لبیک پاکستان کوکامیابی حاصل ہوئی ہے۔