سبی ( نئی تازہ رپورٹ) بلوچستان کے شہر سبی میں پی ٹی آئی کی ریلی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹ ز کے مطابق سبی میں انتخابات کے سلسلے میں جناح روڈ پر پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا جس کے قریب دھماکہ ہو گیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما نذیر اچکزئی کے مطابق پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار صدام ترین کی ریلی میں دھماکہ ہوا ،دھماکے میں 3کارکن شہید ہوئے جبکہ کئی افراد زخمی ہیں۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر بابر نے دھماکے میں ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا۔
دھماکے کے بعد محکمہ صحت کی ہدایت پر کوئٹہ اور دیگر شہروں کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔