اسلام آباد( نئی تازہ رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا ایم پی او جاری کرنے کا اختیاربحال کر دیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمور جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بینچ نے احکامات جاری کیے۔
ہائی کورٹ نے حکم امتناع کی درخواست پر ڈی سی اسلام آباد کا ایم پی او جاری کرنے کااختیار عارضی طور پر بحال کیا۔
عدالت نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف چیف کمشنر و دیگر کی اپیل پرسماعت کی اور فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ جسٹس بابر ستار کے سنگل بینچ نے ڈی سی اسلام آباد کا ایم پی او جاری کرنے کا اختیار کالعدم قرار دیا تھا۔ سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف چیف کمشنر اور سیکریٹری داخلہ نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی ہے۔