پاک افغان مذاکرات کے بعد طورخم بارڈر گیٹ کو 10 روز بعد تجارتی سرگرمیوں کیلئے کھول دیا گیا۔
پاکستان کی جانب سے افغان ڈرائیورز کے لیے پاسپورٹ اور ویزہ شرط لاگو کرنے کے بعد افغانستان کی جانب سے بھی پاکستانی سامان کی گاڑیوں کو داخلے سے روک دیا گیا تھا جس کے بعد سے طورخم بارڈرپر نصب گیٹ بند کر دیا گیا تھا۔
دونوں ممالک کے کامیاب مذاکرات کے بعد 10 روز مسلسل بند رہنے کے بعد گیارہویں روز طورخم گیٹ دو طرفہ تجارت کیلئے کھول دیا گیا ہے۔
طورخم کی سرحدی گزرگاہ کھلنے کے بعد منگل کو افغانستان سے پہلی کارگو گاڑی پاکستان میں داخل ہوگئی۔
واضح رہے کہ بارڈر کی بندش کے دوران سرحد کے دونوں طرف پھل اور سبزیوں سے بھری سینکڑوں گاڑیاں کھڑی رہیں ۔