کراچی( نئی تازہ رپورٹ) پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے پاکستان چھوڑ دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سرفراز احمد اپنے مستقبل سے مایوس اور دل برداشتہ ہو کر پاکستان چھوڑ کر اہلیہ اور دو بچوں کے ساتھ لندن چلے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ وہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں اپنے مستقبل کے حوالے سے مایوس تھے، تاہم وہ پاکستان کرکٹ کے ساتھ اپنی وابستگی جاری رکھنے کے خواہشمند ہیں اور پی ایس ایل سیزن 9 کے میچز میں حصہ لیں گے، معلوم ہوا ہے کہ وہ پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کے لیے پاکستان آئیں گے۔
سرفرازاحمد نے پاکستان کے لیے بطور وکٹ کیپر اور بلے بازگراں قدر خدمات سرانجام دیں اور ان کی قیادت میں پاکستان نے دوعالمی ٹورنامنٹ جیتے۔
سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی جیتی جبکہ انڈر 19 میں بھی سرفراز کی قیادت میں ٹیم نے 2006 میں کامیابی حاصل کی تھی۔