کوئٹہ (نئی تازہ رپورٹ) بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرجانے سے دو بھائیوں سمیت تین کان کن جاں بحق ہوگئے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق کان میں گیس بھرگئی تھی . دم گھٹنے سے تین افراد جاں بحق ہوئے۔ بتایا گیا ہےکہ سات گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد جاں بحق افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔
پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں میں دو بھائی اور ایک کزن شامل ہیں۔
چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی نےمیڈیا کو بتایا کہ دکی کے علاقے راغہ کی کوئلہ کی کان میں میتھین گیس بھر جانے کے باعث 3 کان کن بے ہوش ہوگئے تھے ۔ کان سے بے ہوش کان کنوں کو نکالنے کیلئے طویل ریسکیو آپریشن کیا گیا تاہم کان میں پھنسے تینوں کان کن جاں بحق ہوگئے جن کی کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مرنے والے کان کنوں کا تعلق افغانستان سے تھا۔ کوئلے کی کان کو مناسب سہولیات نہ ہونے پر سیل کیا جا چکا تھا۔ مگرکان کا مالک غیر قانونی طور پر کان کنی جاری رکھے ہوئے تھا۔