لاہور ( نئی تازہ رپورٹ) لاہور ہائی کورٹ نے اپیلیٹ ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے تین رکنی بینچ نے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔
لاہور ہائی کورٹ نے ریٹرننگ آفیسر اور ایپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔
تین رکنی بینچ نے بھی عمران خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دی۔
بانی پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے۔122 لاہور اور این اے۔89 میانوالی سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے تھے۔
تحریک انصاف نے اپیل میں موقف اپنایا تھا کہ ریٹرننگ آفیسر اور ایپلیٹ ٹربیونل نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔
اپیل میں لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی تھی کہ عدالت ایپلیٹ ٹربیونل اور ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر الیکشن لڑنے کی اجازت دے، تاہم تین رکنی بینچ نے فیصلہ برقرا رکھا۔