اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا پلان بی سامنے آگیا، قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کوپاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹس بھی جاری کر دیے۔
پی ٹی آئی نے ایک روز قبل قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔
تازہ پیش رفت میں پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کوپاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹس جاری کیے گئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام امیدوار تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹس آر اوز اور ڈی آروزکے دفاتر میں جمع کرائیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کا نشان بلے باز ہے، یہ جماعت پی ٹی کے نا راض گروپ کی طرف سے 2012 میں قائم کی گئی تھی جس کے سربراہ اختر اقبال ڈار ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی نظریاتی کے درمیان خفیہ سمجھوتہ ہوا ہے ۔ جس کے بعد امیدواروں کو دونوں جمعتوں کے ٹکٹس جاری کیے گئے۔