صنعاء( نئی تازہ رپورٹ) امریکہ اور برطانیہ نے یمن کے دارالحکومت صنعا، بندرگاہی شہر حدیدہ سمیت متعدد علاقوں میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے شروع کر دیئے ہیں ،
فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کرنے والے یمنی حوثیوں کے خلاف امریکی اور برطانوی طیاروں نے رات گئے بمباری کی، دارالحکومت صنعا سے موصولہ رپورٹس کے مطابق علاقہ میں دھماکوں کی آوازوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔
عرب میڈیا کے مطابق لڑاکا طیاروں، بحری جہازوں اور آبدوزوں کی مدد سے دارالحکومت صنعا، حدیدہ اور شمالی شہر سعدہ میں متعدد مقامات پر بمباری کی گئی ، رپورٹس کے مطابق حملوں میں ٹام ہاک میزائلوں کا بھی استعمال کیا گیا۔
امریکی و برطانوی فضائی حملوں کے بعد حو ثیوں کے رہنما عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے جارحیت کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے پیغام دیا کہ دشمن کو میزائلوں اور ڈرونز کا نشانہ بنایا جائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حملوں میں ٹام ہاک میزائلوں کا بھی استعمال کیا گیا جس کے بعد کئی مقامات پر آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے۔
حملوں کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نےکہا کہ ضرورت پڑنے پر وہ مزید فوجی کارروائی کا حکم دینے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔
برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے بھی ایک بیان میں حملوں کی تصدیقکی ہے اور کہا ہے کہ انھیں دفاع میں محدود ضروری اور متناسب کارروائی قرار دیا ہے۔