اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن بھی مظاہر نقوی کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ یہ دو روز سے کم وقت میں سپریم کورٹ کے دوسرے جج کا استعفیٰ ہے۔
میدیا رپورٹس کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن نے اپنا استعفی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کر دیا ہے ۔
جمعرات کو جسٹس اعجاز الاحسن نے جسٹس مظاہرعلی نقوی کے خلاف ہونے والی سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس کی کارروائی میں بظور ممبر شرکت سے انکار کردیا تھا۔
جسٹس اعجازالاحسن سپریم کورٹ کی سنیارٹی میں تیسرے سینئر ترین جج تھے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعد اکتوبر2024 میں انہیں ملک کا آئندہ چیف جسٹس بننا تھا اورانہیں اگست 2025 میں ریٹائرہو نا تھا ۔
یاد رہے کہ بدھ کو سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ جسٹس (ر) مظاہرعلی اکبرنقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس زیر سماعت ہے ۔
جسٹس اعجازالاحسن نے سابق جسٹس مظاہرعلی نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی سے اختلاف کیا تھا۔
جسٹس اعجازالاحسن نےجمعرات کو سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی تھی اور وہ سپریم جوڈیشل کونسل سے الگ ہوگئے ۔