اسلام آباد( نئی تازہ رپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے وفاقی سیکرٹری عمر حمید نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا،علاج کے دوران گھر پر بیڈ ریسٹ کرنے کا مشورہ دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نےبتایا کہ اُنہیں ڈاکٹرز کی طرف سے معمول کے مطابق کام کرنے کی بجائے علاج معالجہ کے دوران آرام کرنے کا مشورہ دیا ۔
عمر حمید کے مطابق اُنہوں نے 5 جنوری کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اپنا استعفیٰ بھجوایا مگر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا اور علاج کے دوران گھر پر ڈاکٹرزکی ہدایت کے مطابق بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا۔
سیکرٹری الیکشن کمیشنکے مطابق انہیں چیسٹ انفیکشن کی شکایت ہے اور بلیو ایریا اسلام اباد کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
اس سے قبل یہ اطلاعات آئی تھیں کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا تھا سیکرٹری عمرحمید نے ناسازی طبیعت کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔