راولپنڈی( نئی تازہ رپورٹ) الیکشن ٹریبونل نے سابق وزیر اعلی اور صدر پی ٹی آئی پرویز الہیٰ کی این اے 59 اور پی پی 23 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں مسترد کر دیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن ٹربیونل کے جج چوہدری عبدالعزیز نے پرویز الہیٰ کی اپیل پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا، ٹربیونل نے ریٹرننگ آفیسر کا پرویز الہیٰ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ان کی دائر کردہ اپیلیں مسترد کردیں۔
الیکشن ٹریبونل نے پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الہیٰ کو بھی این اے 59 اور پی پی 23 سے نااہل قرار دیا ہے، اثاثے چھپانے، غیر ملکی دورے ظاہر نہ کرنے کا اعتراض تھا۔ جبکہ گوشواروں اور مختلف کمپنیز میں شئیرز ظاہر نہ کرنے کا اعتراض بھی درست پایا گیا۔
الیکشن ٹریبونل کے مطابق دونوں حلقوں کے لیے الگ الگ اخراجات کے بینک اکاؤنٹس نہ کھولنے کا اعتراض بھی درست پایا گیا ہے۔