پشاور ( نئی تازہ رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس قیصر رشید انتقال کرگئے۔ جسٹس ریٹائرڈ قیصر رشید نجی ہسپتال میں چند روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق فالج کے باعث قیصر رشید کومہ میں چلے گئے تھے۔ جسٹس ریٹائرڈ قیصر رشید گزشتہ چند روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔
بتایا گیا ہے کہ جسٹس(ر) قیصر رشید کا کڈنی ٹرانسپلانٹ بھی ہوا تھا۔ جس کے لیے انکی اہلیہ نے گردہ عطیہ کیا تھا۔