اسلام اباد ( نئی تازہ رپورٹ) چیف آف ارمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر مایوسی پھیلا کر تاثر دیا جاتا ہے کہ ریاست وجود کھو چکی لیکن ہم قوم کے ساتھ مل کر ہر مافیا کی سرکوبی کریں گے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جمعہ کونیشنل فارمرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو آسان قرضے، کولڈ اسٹوریج اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی اور ہر ضلع میں زرعی مالز بنیں گے۔
سربراہ پاک فوج نے کہا کہ گرین پاکستان انیشیٹیو کا مقصد زراعت پر کام کرنا ہے، آمدن کا بڑا حصہ صوبوں کو ملے گا۔
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان سے متعلق افواہیں پھیلائی جاتی ہیں، سوشل میڈیا پر مایوسی پھیلا کریہ تاثر دیا جاتا ہے کہ ریاست وجود کھو چکی لیکن قوم کے ساتھ مل کرہم ہر مافیا کی سرکوبی کریں گے۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ہے، 60 کی دہائی میں پاکستان ایشیا کا تیزی سے ترقی کرنے والا ملک تھا لیکن قائداعظم کے 3 زریں اصولوں ایمان، اتحاد، تنظیم کو فراموش کرنے کی وجہ سے تنزلی ہوئی۔