فیصل آباد ( نئی تازہ مانیٹرنگ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی گاڑی کو فیصل آباد بائی پاس کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔
اہل خانہ کے مطابق رانا ثنا اللہ کی گاڑی کو حادثہ لا ہور جاتے ہوئے پیش آیا۔
نجی ٹی وی نے اہل خانہ کے حوالے سے بتایا کہ رانا ثنا اللہ فیملی کے ہمراہ فیصل آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہوئے تھے، کہ اچانک بائی پاس کے قریب گنوں سے لدی ٹرالی گاڑی سے ٹکراگئی۔
اطلاعات کے مطابق حادثے میں فیملی کے تمام افراد محفوظ رہے، جبکہ تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔