منیلا ( نئی تازہ رپورٹ) پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان ایک ارب 20 کروڑ ڈالر قرض کے معاہدے طے پا گئے۔اے ڈی بی حکام نے معاہدوں کی تصدیق کر دی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک حکام کے مطابق طے پانے والے معاہدوں میں بجٹ فنانسنگ اور ڈومیسٹک ریسورس موبلائزیشن کے منصوبے شامل ہیں،جبکہ خواتین کی مالی ودمختاری سمیت مجموعی طور پر 6 منصوبے شامل ہیں۔
ایک اور پیش رفت میں عالمی بینک نے بھی پاکستان کے لیے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی ہے، اس طرح ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک سے پاکستان کو مجموعی طور پر ایک ارب 55 کروڑ ڈالربور قرض ملیں گے۔
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے قرض کی منظوری رائز ٹو پروگرام کے تحت دی ہے، قرض کی فراہمی کا مقصد پاکستان کے مالیاتی انتظام، پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کیلئے مسابقت کا فروغ ہے۔