اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) وفاقی دار الحکومت اسلام آباد، پشاور اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کو دار الحکومت اسلام آباد سمیت متعدد شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے .جس کے باعث لوگ گھروں اور دفاتر سے خوفزدہ ہو کر باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے سہہ پہر 3 بج کر 19 منٹ پر محسوس ہوئے۔ ریکٹر اسکیل پر شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 140 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز مقبوضہ جموں و کشمیر کا ضلع ڈوڈا تھا۔
آزاد کشمیر کے علاقہ سما ہنی ، بھمبر اور پشاور کے بعض علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے