اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بیرون ملک روانگی کے باعث جسٹس سردار طارق مسعود قائم مقام چیف جسٹس بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ دو ہفتے کے لیے بیرون ملک روانہ ہوگئے ہیں، ان کی عدم موجودگی میں جسٹس سردار طارق مسعود قائم مقام چیف جسٹس کی ذمے داریاں سرانجام دیں گے۔
وزارت قانون نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد جسٹس سردار طارق مسعود کی قائم مقام چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
جسٹس سردار طارق مسعود نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا، سپریم کورٹ کے سینئرجج جسٹس اعجازالاحسن نے ان سے حلف لیا ، وہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی واپسی تک ذمے داریاں نبھائیں گے۔