کراچی ( نئی تازہ رپورٹ) عالمی منڈی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو سونے کی قیمت میں 4900 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا کے دام 2 لاکھ دو ہزار روپے ہوگئے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4201 روپے کا اضافہ ہو گیا اور قیمت ایک لاکھ 73 ہزار 182 روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 46 ڈالرفی اونس اضافہ ہوا ہے اور دام 1938 ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔