اٹک ( نئی تازہ رپورٹ) سیکریٹ ایکٹ کورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع کر دی۔
بدھ کو چیئرمین پی ٹی آئی کو خلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں ہوئی، عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 14 روز ہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی ان کیمرا سماعت آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کی۔
عدالت نے ابو الحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین تحریک انصاف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع کر دی۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عدالت نے ایف آئی اے کو 26 ستمبر تک کیس کا چالان جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
کیس کی سماعت کے بعد خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اسلام آباد پہنچ کر وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت بھی کی۔
جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونےپر شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالتی عملے نے شاہ محمود قریشی کوبتایا کہ جج صاحب سماعت کے لیے اٹک جیل گئے ہیں، ان سے پوچھ لیتے ہیں اگر وہ کہتے ہیں تو آپ کو حاضری لگا کر واپس بھیج دیں گے۔
شاہ محمود قریشی نے عدالتی عملے سے استفسار کیا کہ میری ضمانت کے کیس کا کیا ہوا؟ عدالتی عملے نے بتایا کہ آپ کی ضمانت کی درخواست پر کل جمعرات کو سماعت ہے۔
بعد ازاں خصوصی عدالت کے جج کے اسلام آباد پہنچنے پر شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 26 ستمبر تک توسیع کردی گئی۔