اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس عمرعطاء بندیال کے الوداعی عشائیہ کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کے اعزاز میں سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کا الوداعی عشائیہ 13 ستمبر کو ہوگا۔
سپریم کورٹ بار کی طرف سے سپریم کورٹ ججز کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر عشائیہ دینے کی روایت ہے۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال عمر پوری ہونتے پر 16 ستمبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔
نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 17 ستمبر 2023ء کو حلف اٹھائیں گے۔ اور چیف جسٹس کا منصب سنبھالیں گے۔