کولمبو ( نئی تازہ رپورٹ) قومی کرکٹ ٹیم ملتان میں ایشیا کپ کے اففتاحی میچ کے بعد باقی میچز کے لیے کولمبو پہنچ گئی۔
پاکستان نے ملتان میں کھیلے گئے ایشیا کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں نیپال کو238 رنز سے ہرایا۔
کپتان بابراعظم اور افتخار احمد کی شاندار بیٹنگ کی بدولت قومی ٹیم نے نیپال کو 343 رنز کا بڑا ہدف دیا، جو نیپال جیسی کمزور ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 24 ویں اوور میں 104 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی
پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں ملتان سے خصوصی طیارے میں کولمبو روانہ ہوئی تھیں۔
کولمبوآمد کے بعد اب پاکستانی ٹیم بس کے ذریعے کینڈی جائے گی۔
ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلے جارہے ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے 4 میچز پاکستان اور 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔
پاکستان اوررویتی حریف بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا اہم میچ ہفتہ 2 ستمبر کو پالی کیلے میں کھیلا جائے گا۔