اسلام آباد(نئی تازہ رپورٹ) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے ذمہ داروں کا پتہ چلانے کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی ) تشکیل دے دی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کے خلاف سوشل میڈیا مہم کی تحقیقاتکے لیے خصوصی جے آئی ٹی تشکیل دی ہے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی ٹیم میں آئی ایس آئی، آئی بی اور اسلام آباد پولیس کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم 15روز میں اپنی رپورٹ وزارت داخلہ کو جمع کرائے گی۔ ایف آئی اے خصوصی جے آئی ٹی کو ہر طرح کی سپورٹ فراہم کرے گی۔